اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کی طلب و رسد کے درمیان فرق 2336 میگا واٹ ہو گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی ۔2009ء) ملک میں بجلی کی طلب و رسد کے درمیان فرق 2336 میگا واٹ ہو گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری جمعہ کو جاری کئے جانے والے ایک بیان کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 13018 میگا واٹ اور طلب 15354 میگا واٹ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران ملک میں بجلی کی پیداوار 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ گزشتہ سال کی نسبت اس وقت کم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں تخریبی سرگرمیوں میں گیس کی پائپ لائن اڑائے جانے کی وجہ سے 1100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے پانچ بجلی گھروں کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے اور یہ گیس کی سپلائی ان بجلی گھروں کو پائپ لائن مرمت ہونے تک آئندہ 24 گھنٹے تک معطل رہے گی جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بڑھنے سے بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہو گا جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی کم ہو جائے گا۔

31/07/2009 19:02:41 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے