ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار تین سو اکیانوے میگاواٹ رہ گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30مئی 2009 ء)ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر دو ہزار تین سو اکیانوے میگاواٹ رہ گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار ایک سو پندرہ جبکہ مانگ چودہ ہزار پانچ سو چھ میگاواٹ ہے۔اعدادو شمار کےمطابق ملک میں ہائیڈل پاوور جنریشن چار ہزار دو سو ترانوے،جینکوز پاور جنریشن دو ہزارآٹھ سو چھبیس،آئی پی پیز چار ہزار آٹھ سو پچیس اور رینٹل پاوور جنریشن ایک سو سرسٹھ میگاواٹ ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




