اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

متعدد بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جولائی ۔2009ء) بلوچستان میں شرپسندوں کی کارروائی میں گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے سے متعدد بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔ جس سے شارٹ فال میں گیارہ سو میگاواٹ کا ضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے سے کیپکو، جینکوتھری مظفر گڑھ، ٹی پی ایس فیصل آباد، فوجی کبیر والا، روش اور رینٹل پاوور اسٹیشن کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ان پاور اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کرنے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ دوسری طرف وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق ان بجلی گھروں کو گیس کی سپلائی منقطع ہونے سے قبل شارٹ فال میں کمی آئی تھی تاہم اب اس میں دوبارہ اضافہ ہو گیا۔ وزارت کے مطابق ان گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے سے قبل ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار چھیالیس میگاواٹ اور مانگ چودہ ہزار دو سو چون میگاواٹ تھی۔ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن چھ ہزار تین سو اکیس میگاواٹجبکہ جینکوز سے دو ہزار تین سو چوالیس،آئی پی پیز چار ہزار دو سو ننانوے اور رینٹل منصوبوں بیاسی میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی تھی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو بیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

30/07/2009 16:10:22 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے