اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کابحران معیشت او رتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف ساز ش ہے ، اراکین قومی اسمبلی:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی ۔2009ء) متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کراچی ، حیدرآباد سمیت ملک بھر میں جاری بجلی کے سنگین بحران کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ملک کی معیشت ، صنعتی و کاروباری سرگرمیوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف گھناؤنی سازش قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ بجلی کے بد ترین بحران کے باعث جہاں ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر جارہی ہے وہیں صنعتی و کاروباری سرگرمیاں اور عوام کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں، اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کئے جارہے ہیں ، طلباء کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے اور تفریحی مقامات ویران پڑے ہیں ،عوام طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہورہے ہیں جس سے امن و امان کی صورتحال بھی خطرے میں مبتلا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے بحران پر قابوپانے کیلئے موجودہ حکومت جس قدر جلد ممکن ہو متعلقہ اداروں کو قومی تحویل میں لے اور اس مسئلہ کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ کراچی ، حیدرآباد سمیت ملک بھر میں جاری بجلی کے سنگین بحران کا فی الفور نوٹس لیاجائے اور عوام کوبجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے ۔

08/07/2009 19:18:47 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے