UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

وفاقی وزیر کے90فیصد علاقوں میں بجلی کی بحالی کے دعوے کے بر خلاف شہر کا60 فیصد حصہ پیرکو بجلی سے محروم رہا:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2009ء)وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے کراچی کے90فیصد علاقوں میں بجلی کی بحالی کے دعوے کے بر خلاف شہر کا60 فیصد حصہ پیرکو بجلی سے محروم رہا،دوسری جانب کے ای ایس سی کے ترجمان نے وفاقی وزیر پانی و بجلی کے بیان پر کہا کہ وفاقی وزیرکے بیان سے شہر میں مزید آگ لگ سکتی ہے۔کراچی میں ہفتہ کی رات سے ہونے والی بارش میں کے ای ایس سی کے تمام بلند و بانگ دعوے برسات کے پانی میں بہہ گئے اور مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے کے ای ایس سی حکام کی یقین دہانیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔شہر کا بڑا حصہ پیر کو بھی بجلی سے محروم رہا۔ نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے باوجود ابھی تک کے ای ایس سی اپنے پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو چلانے اور مکمل طور پر بجلی بحال کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور پیر بھی شہر کے کئی گرڈ اسٹیشن بند ہیں۔ ریلوے ریتی لائن، گارڈن ،رنچھوڑلائن،جوبلی،سوک سینٹر، جیکب لائن، لیاری، ،ملیر، بہار کالونی بلاک اے ، کورنگی اللہ والا ٹاون، پی آئی اے ٹاون، ڈیفنس فیز5، لاائنز ایریا ، صدر ، کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی انڈسٹریل ایریا ، ملیر ، ماڈل کالونی اور گرین ٹاون کے علاقے بجلی سے محروم تھے۔جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گزشتہ48 گھنٹوں سے بجلی کی معطلی کے باعث اسٹینڈ بائی جنریٹرز نے بھی کام چھوڑ دیا۔ دوسری جانب شہرکو بلک میں پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پر بجلی کی فراہمی گزشتہ48 گھنٹوں سے معطل ہے ، حب کینال کا شگاف ابھی تک پر نہیں کیا جاسکا۔ جس کے باعث حب سے بھی پانی کی فراہمی معطل ہے۔جبکہ شہر کی سب اہم ترین شاہراہ ایوان صدر روڈ سے اب تک نکاسی آب نہیں کیا جاسکا۔ایوان صدر روڈ پر گورنرہاوٴس واقع ہے جبکہ اس کے بائیں ہاتھ پر سپریم کورٹ اور دائیں ہاتھ پر وزیر اعلیٰ ہاوٴس موجود ہے اور ایوان صدر روڈ کے عقب میں سندھ اسمبلی بلڈنگ ہے۔کراچی کی اتنی اہم ترین شاہراہ ہونے کے باوجود تاحال اس سڑک کو بارش کے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی ہے۔ تاہم کراچی کی کئی سڑکوں سے جن میں آئی آئی چندریگر روڈ،شاہراہ فیصل،گلشن اقبال،کوریڈور نمبر2سے اور دیگر علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کی جاچکی ہے۔دوسری جانب شہریوں سے بجلی کی عدم فراہمی اور پانی بند ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

20/07/2009 18:24:30 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.