اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

رواں سال لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی، وزارت پانی و بجلی:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 جولائی ۔2009ء) وزارت پانی و بجلی سے جاری بیان کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار بارہ ہزار سولہ میگاواٹ جبکہ طلب پندرہ ہزار تیس میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ بیان کے مطابق گزشتہ سال دو جولائی کو بجلی کی کمی تین ہزار نو سو بتیس میگاواٹ تھی اور ان دنوں میں شہری اور دیہی علاقوں میں آٹھ اور دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی لیکن رواں سال لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اس سے کم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ منگلا پاور ہاو?س میں فنی خرابی کی وجہ سے بھی بجلی کی پیداوار میں گیارہ سو میگاواٹ کی کمی آئی ہے لیکن پاور ہاو?س کی مرمت سے آئندہ ہفتے بجلی کی یہ پیداوار بحال ہو جائے گی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی کم ہو جائے گا۔

03/07/2009 19:31:07 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے