اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ساہیوال،بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف چکوں کے سینکڑوں دیہاتوں کا مظاہرہ:
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی ۔2009ء) نواحی چک 187نو ایل کے قریب ہڑپہ بائی پاس کو جانے والے راستوں پر ٹائروں کو آگ لگا کر رکاوٹیں کھڑے کر کے سینکڑیوں دیہاتیوں نے واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی- جی ٹی روڈ پر تین گھنٹے تک ٹریفک جام-ہڑپہ اور ڈیرہ رحیم کی پولیس نے تین گھنٹے بعد رکاوٹیں دور کر کے ٹریفک بحال کر دی- مختلف چکوں کے سینکڑوں دیہاتوں نے بائیس بائیس گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بدھ کی رات گیارہ بجے سے رات دو بجے تک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا کے خلاف ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلا کر کے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے ورنہ ریلوے لائن پر ٹرینوں کو روکیں گے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکام پر عائد ہو گی- بعد میں واپڈا حکام نے ہڑپہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کرنے کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین منتشر ہو گئے-

23/07/2009 14:27:13 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے