اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

وفاقی وزیرنے کلرکہار بجلی منصوبے کا افتتاح کردیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23اپریل 2009 ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے کلر کہار میں 40 کلو واٹ کے مائیکرو پون بجلی منصوبے کا افتتاح کردیاہے ۔ منصوبہ صوبہ پنجاب میں پن بجلی کا پہلا منصوبہ ہے۔متبادل توانائی بورڈ قابل تجدید بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اس منصوبے کی تکمیل میں چینی کمپنی میسرز سونیک ونڈ پاور جنریشن کو ہر ممکن سہولت فراہم کی اور اس منصوبے کے کامیاب آغاز کے بعد چینی کمپنی 600 کلو واٹ بجلی کے 160 ٹربائن نصب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جبکہ سو میگا واٹ کا ایک فارم بھی تیار کیا جائے گا ۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو افسر بورڈ عارف اللہ نے بتایا کہ بورڈ مختلف قابل تجدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کیلئے تعاون کر رہا ہے تاکہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہوسکیں۔ ہمارے ہاں قابل تجدید بجلی پیدا کرنے کے وسیع ذرائع موجود ہیں جن میں پون بجلی کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے درپیش توانائی کے بحران پر قابو پایا جا ئے اور موسمی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹا جا سکے۔

23/04/2009 17:16:00 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے