سوات متاثرین کیمپوں میں بجلی کی فراہمی کی ہدایت:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون ۔2009ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوات متاثرین کیمپوں میں بجلی کی فراہمی کو معیاری اور محفوظ بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری نے سرحد حکومت کو ہدایت کی ہے کہ پیپکو کے تعاون سے متاثرہ کیمپوں میں اعلی معیار کی وائرنگ تشکیل دی جائے جبکہ ایوان صدر کو اس ضمن میں پیش رفت سے مطلع رکھا جائے۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ کیمپوں میں غیرمعیاری وائرنگ کے پیش نظر متاثرین شارٹ سرکٹ کے ڈر سے پنکھے استعمال نہیں کر پارہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




