بجلی بحران، وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس جاری:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23جولائی 2009 ء) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت بجلی کے جاری بحران پر بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پانی و بجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت بجلی کے جاری بحران پر بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ۔اجلاس میں سید خورشید شاہ، نوید قمر اور منظور وٹوبھی شریک ہیں۔پنجاب بھر میں انجمن تاجران نے حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کے حل تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ ادھرکراچی میں بجلی کا بحران چھٹے دن میں داخل ہوگیاہے۔ چھیاسٹھ سے زائد مقامات پر کیبل فالٹس کے باعث شہری بجلی سے محروم ہیں۔چمڑا فیکٹریوں میں پانچ روز سے بجلی نہ ہونے کے باعث اسی کروڑ روپے کا نقصان ہوا جس سے تیس ہزار افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




