اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی پر سبسڈی کا خاتمہ عوام دشمن فیصلہ ہے، رکن سرحد اسمبلی:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون ۔2009ء)پاکستان پیپلز پارٹی شیرپاؤ ضلع چارسدہ کے صدر اور ممبر سرحداسمبلی محمد علی خان مہمند نے بجلی پر سبسڈی کے خاتمے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام دشمن فیصلہ قرار دیا انھوں نے کہا کہ عوام پہلے سے زبوں حالی کاشکار ہیں اور اوپر اس ظالمانہ فیصلہ سے شدید متاثر ہوں گے ۔وہ ملتان کالونی یونین کونسل مندنی ضلع چارسدہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں حاجی ملتان خان،حضرت بلال،دواخان ،محمد خان،فقیر خان،مشرف خان،نوشیروان،امیرزادہ،عر ب گل،محمود خان،شیرحسن،شیرگل،عبدالرحمٰن،گل باز خان،یوسف خان،رئیس خان ،اسلام خان ،عبدالکریم بابا،حاجی واحد اور رحمت شاہ نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر پی پی پی شیرپاؤ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جلسہ عام سے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حامد خان ترنگزئی،تحصیل تنگی کے صدر جاوید حسین خان ،خورشید خان،عباس خان،موسٰی خان اور امیر امان خان نے بھی خطاب کیا۔محمد علی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور انھوں نے پختونوں کے ساتھ جو بلند و بانگ وعدے کئے تھے وہ ایفا نہ کر سکی ۔انھوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ بھی الفاظ کا ہیر پھیر ہے اور اس میں عوام کی بہبود،صوبے کی ترقی اور آئی ڈی پیزکی بحالی اور تعمیر نو کیلئے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔انھوں نے کہا کہ سوات کے بے گھر افراد کی بحالی اور امداد اشیاء کی فراہمی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی او ر اس مشکل صورتحال میں پی پی پی شرپاؤ ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور ان کی بہبود کیلئے اپنے طور پر اور ہر فورم پر موثر جدوجہد کر رہی ہے ۔انھوں نے پارٹی میں نئے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جو فیصلہ کیا ہے وہ لائق تحسین ہے اور اس سے پارٹی مزید مضبوط و فعال ہو گی ۔

22/06/2009 17:13:31 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے