اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پنجاب، لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے، توڑ پھوڑ، سینکڑوں افراد کیخلاف مقدمات درج:
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی ۔2009ء) پنجاب میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک نذرآتش کرنے کے الزام میں سینکڑوں افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے‘درجنوں افراد کوگرفتارکرلیاگیاہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں‘ سرگودھا میں واپڈادفتر پر دھاوا اور توڑپھوڑکے الزام میں درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔گیارہ افراد کو گرفتارکرکے جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیاگیاہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔چنیوٹ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف ریلی کے دوران توڑپھوڑکے الزام میں17افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ قصورکے علاقے کنگن پور میں واپڈا دفتر میں توڑپھوڑ اورملازمین کو زخمی کرنے کے الزام میں2ہزار سے زائد افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے۔مقدمات میں نامزد افراد میں چھیالیس تاجر ہیں۔دیپالپورمیں مسلم لیگ ن کے نائب صدر شفیق احمد بھٹی سمیت 12نامزد اور120 نامعلوم افراد کے خلاف ایکسیئن آفس پر حملے، توڑپھوڑکرنے اور چار پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔حجرہ شاہ مقیم میں ایکسیئن آفس، ریونیو آفس اور ایس ڈی او آفس کا ریکارڈ جلانے پر25 نامزد اور50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے تاہم ابھی کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

22/07/2009 17:30:02 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے