بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون ۔2009ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس سے بڑے شہروں میں بارہ اور چھوٹے شہروں اور دیہات میں سولہ گھنٹے کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب ساڑھے پندرہ ہزار میگاواٹ جبکہ سپلائی بارہ ہزار میگاواٹ ہے ۔ زرائع کے مطابق گیس کمپنیوں کی جانب سے پاورجنریشن کمپنیوں کو سات ارب روپے کی عدم ادائیگی پر گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے جس سے شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں اوردیہات میں سولہ گھنٹے تک کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لوڈ شیڈنگ سےصنعتی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




