اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

منگلا ڈیم میں خرابی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار بند:
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔29جون 2009 ء) منگلا ڈیم میں تیکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی، جس کے باعث بجلی کی کمی چار ہزار میگا واٹ تک جاپہنچی ہے ۔ مختلف شہروں میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار پانچ سو ستانوے میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔جبکہ ملک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور عوام شدید گرامی میں مشکلات کا شکار ہیں۔ اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار پانچ سو بہتر میگاواٹ جبکہ مانگ پندرہ ہزار ایک سو انہتر میگاواٹ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن چار ہزار آٹھ سو چار میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار سات سو،آئی پی پیز سے چار ہزار آٹھ سو انسٹھ اور رینٹل پاوور منصوبوں سے دو سو نو میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔وزارت پانی وبجلی کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو سات سو بیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

29/06/2009 12:10:48 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے