بجلی کی کمی تین ہزار اکیاون میگا واٹ ہو گئی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی ۔2009ء) ملک بھر میں بجلی کی کمی تین ہزار اکیاون میگاواٹ ہے اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار گیارہ ہزار سات سو چھپن میگاواٹ اور طلب چودہ ہزار آٹھ سو سات میگاواٹ ہے۔ ملک میں ہائیدرل پاوور جنریشن پانچ ہزار بارہ میگاواٹ ہے، جینکوز سے دو ہزار دو سو چونسٹھ، آئی پی پیز سے چار ہزار چار سو اسی میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




