لوڈ شیڈنگ سےعوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، صدر زرداری:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی ۔2009ء) صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ شدید گرمی اور طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں اجلاس سے صدرمملکت نے ممتاز تاجروں اور صنعتکاروں کو تجویز دی کی کہ توانائی کی پیداوار کیلئے حکومتی شراکت سے ایک کمپنی بنائی جائے جوملک میں توانائی کے مسئلے کے فوری حل کے منصوبے شروع کرے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آئندہ چند روز میں صدر اور وزیراعظم کی مشترکہ صدارت میں ایک اور اجلاس ہوگا جس میں تجاویز کو حتمی شکل دی جائیگی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




