UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک میں شدید گرمی اور بجلی کی آنکھ مچولی، 6 سے 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون ۔2009ء) ملک بھر میں بجلی کی کمی چارہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی، بیشتر علاقوں میں بجلی کا طویل تعطل جاری، سرحد اور بلوچستان میں بھی صورتحال سنگین ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق چارہزار میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔ لاہور میں لیسکو حکام کے مطابق طلب کے مقابلے میں 600 میگا واٹ کمی کے نتیجے میں شہر میں دس اور دیہات میں 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ ملتان کے شہری علاقوں میں 6سے 8 اور دیہات میں 16 سے 20 گھنٹے، فیصل آباد میں10 سے16 اور صنعتی یونٹوں میں چھ گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ گوجرانوالہ کے شہری علاقوں میں دس سے بارہ اور دیہی میں 18 سے بیس گھنٹے بجلی کی بندش جاری ہے۔ سیالکوٹ میں 14 سے16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بعض علاقوں میں بجلی کسی اعلان کے بغیر گھنٹوں غائب رہنے لگی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں 12 سے16 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق شہروں میں ہر گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ اور موسم کی شدت نے لوگوں کو چڑچڑے پن میں مبتلا کر دیا ہے۔کراچی میں بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل جاری ہے۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بارش کے ساتھ ہی شہر میں متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے۔کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی رات گئے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی۔ جیکب لائن اور گارڈن گریڈ اسٹیشن میں فنی خرابی دور کرنے کا کام جاری ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں عوام نے احتجاج کیا اور مشتعل افراد نے لانڈھی ، سفورہ گوٹھ اور نیوکراچی میں کے ای ایس سی کے دفاتر پر حملہ کیا۔ادھر پشاور سمیت صوبہ سرحد کے متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ پیسکو نے بھی اعتراف کیا ہے کہ شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔کوئٹہ میں چار سے چھ گھٹنے جعفر آباد ،نصیر اور ڈیرہ مراد جمالی میں دس گھنٹے،خاران مستونگ قلات آوران اور دیگر علاقوں مین بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے ،بعض علاقوں میں وولٹیج میں کمی کی وجہ سے ٹیوب ویل خراب ہوگئے۔لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

28/06/2009 14:23:29 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.