اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

سوات اور بونیر میں انتہائی کم وقت میں بجلی کی سہولت بحال کر دی گئی ہے،راجہ پرویز اشرف،سیکورٹی حکام کی اجازت پرشا نگلہ، خوازہ خیلہ اور مدین میں بجلی جلد بحال کر دی جائے گی،قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کا جواب:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2009ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سوات اور بونیر میں انتہائی کم وقت میں بجلی کی سہولت بحال کر دی گئی ہے، شانگلہ، خوازہ خیلہ اور مدین میں بھی سیکورٹی حکام کی طرف سے کام کی اجازت ملتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں انجینئر امیر مقام کے نکتہ اعتراض کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سوات اور بونیر میں واپڈا کے عملہ نے انتہائی کم وقت میں بجلی کی سہولت بحال کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ، خوازہ خیلہ اور مدین میں ابھی بجلی بحال نہیں کی جا سکی جیسے ہی سیکورٹی حکام نے کام کی اجازت دی ان علاقوں میں بھی بجلی بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا تو واپڈا کا عملہ 10 گھنٹے کے اندر اندر ان علاقوں میں بجلی بحال کر دے گا۔

26/06/2009 19:15:55 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے