اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملتان: طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا مظاہرہ:
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی ۔2009ء) ملتان میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیااور ملتان سے بہاولپور جانے والی مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیا ، جس کے باعث پانچ گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان و گرد ونواح کے علاقوں میں اٹھارہ سے انیس گھنے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور وہ سڑکوں پر نکل آئے ،شہریوں نے ٹائر جلائے اور حکومت اور متعلقہ اداروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش نہیں کی ۔ اس موقع پر لودھراں سے لیہ جانے والی پولیس وین جس پر قیدی سوار تھے اسے بھی روک لیا گیا اور پندرہ منٹ کی جدوجہد پولیس مظاہرین سے اسے چھڑانے میں کامیاب ہوئی ۔

18/07/2009 11:01:03 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے