اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔20جولائی 2009 ء) ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے اور شارٹ فال تین ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار گیارہ ہزار آٹھ سو سڑسٹھ میگاواٹ جبکہ مانگ چودہ ہزار نو سو چھیاسٹھ میگاواٹ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن چار ہزار نو سو اسی میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار تین سو سینتالیس میگاواٹ،آئی پی پیز سے چار ہزار دو سو پچہتر اور رینٹل منصوبوں سے ایک سو پینتالیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کو ایک سو اسی میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

20/07/2009 15:35:49 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے