اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

مردان ، لوڈشیڈنگ کے دوران شدید گرمی سے متعدد متاثرین بے ہوش ، بچہ جاں بحق:
مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی ۔2009ء) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث مردان کے مختلف کیمپوں میں متعدد افراد لو لگنے سے بے ہوش ہوگئے جبکہ سرخ ڈھیری پیمان کیمپ میں شدید گرمی کے باعث نومولود بچہ فضل الرحمن جاں بحق ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے مردان اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے اور مردان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مگر واپڈا حکام نے پر اسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مردان کے مختلف شیخ یاسین ، شیخ شہزاد اور مزدور آباد کیمپوں کے علاوہ مردان کے جانداروں میں شدید گرمی کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہوگئے جبکہ سرخ ڈھیری کے پیمان کیمپ میں سات ماہ کا نومولود بچہ فضل الرحمن ولد فضل محمود شدید گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا مردان میں واپڈا اہلکاروں کے خلاف زبردست اشتعال پایا جاتا ہے اور مردان کے عوام کسی بھی وقت واپڈا کے دفتر پر دھاوا بول سکتے ہیں ۔

14/07/2009 20:18:10 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے