اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

لاہور، زیر التوا بجلی کے نئے کنکشنز کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل ۔2009ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں میٹریل کی کمی کے باعث زیر التوا نئے کنکشنز کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق اس وقت کمپنی کے آٹھ سرکلز میں گھریلو ،کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل کے نئے کنکشنز کی 60 ہزار سے زائد درخواستیں کئی ماہ سے زیر التوا ہیں جن میں گھریلو کنیکشنز کی 50 ہزار ،کمرشل چار ہزا 800،صنعتی 900 اور ٹیوب ویل کی 5 ہزار درخواستیں شامل ہیں ۔صارفین کا کہنا ہے کہ وہ کئی ماہ قبل رقم جمع کروا چکے ہیں اور اب دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں جبکہ ہر بار عملہ یہی جواب دیتا ہے کہ میٹر اور کیبل ابھی نہیں آئی جب آے گی کنکشن لگا دیں گے۔ اس بارے میں ڈاریکٹر ٹیکنکل لیسکو صدر الحدی کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل میٹروں کی کمی تھی تاہم اب سامان مل گیا ہے اور نئے کنیکشنز جلد فراہم کردیئے جائیں گے ۔

03/04/2009 17:58:10 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے