اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی پر سبسڈی کی واپسی: قیمت میں بیس فیصد تک اضافہ ہو گا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون ۔2009ء) حکومت کی جانب سے بجلی کی مد میں دی جانے والی پینسٹھ ارب روپے کی سبسڈی واپس لینے کے فیصلے کے بعد بجلی کی قیمت آئندہ برس بیس فیصد تک بڑھا دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں یکم جولائی دو ہزار نو سے بجلی کی قیمت میں سترہ فیصد اضافہ ہوگا، جبکہ دسمبر دو ہزار نو میں تیرہ فیصد تک بجلی کی قیمت بڑھا دی جائے گی۔ دوسری جانب واپڈا فاٹا سے اسی ارب روپے اور دیگر اداروں سے ایک سو بیس ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ناکام رہا اس ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہاہے۔

20/06/2009 21:37:23 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے