اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے ہیں، راجہ پرویز اشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون ۔2009ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران بجلی کی قلت پوری کرنے اور ہر گھر کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے بجٹ میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، رواں سال کے دوران مکمل ہونے والے منصوبوں سے 3102 میگاواٹ اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی، 225 میگاواٹ کے اورینٹ پاور پراجیکٹ اور 225 میگاواٹ کے اٹلس پاور پراجیکٹ آئندہ دو ہفتے میں کام شروع کر دیں گے، آئندہ سال کے دوران جنوری سے دسمبر تک 1984 میگاواٹ کے حامل 10 ہائیڈل و تھرمل پاور منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔ پیر کومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ رواں سال کے دوران تھرمل، ہائیڈرو، رینٹل اور کول کے 17 منصوبے مکمل کئے جائیں گے، اس سے 3102 میگاواٹ بجلی مزید میسر آ سکے گی اور یہ منصوبے ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف ذرائع سے موجودہ جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ سے بھی معاونت لی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال مکمل ہونے والے 17 منصوبوں میں 225 میگاواٹ کا حامل اٹلس پاور پلانٹ جون 2009ء، 150 میگاواٹ کا حامل رینٹل پلانٹ فیصل آباد جولائی 2009ء، گدو میں 110 میگاواٹ اگست 2009ء میں مکمل ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ساہو والہ میں 150 میگاواٹ رینٹل پلانٹ، ملتان میں 192 میگاواٹ، ستیانہ روڈ میں 200 میگاواٹ، 232 میگاواٹ کا کرکے رینٹل پراجیکٹ اور 205 والٹرز رینٹل پراجیکٹ ستمبر میں نصب کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کئی رینٹل پاور پراجیکٹ اسی سال مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے دوران 1984 میگاواٹ کے 10 مزید ہائیڈل اور تھرمل پاور پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے۔ ان میں جناح لوہیڈ ہائیڈل پراجیکٹ فروری 2010ء، نشاط چونیاں پراجیکٹ مارچ 2009ء، حب کو نارووال پراجیکٹ مارچ 2010ء، آلائی خاور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ستمبر 2010ء، دوبیر خاور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اکتوبر 2010ء، بھکی پاور پراجیکٹ دستمبر 2010ء اور نندی پور پاور پراجیکٹ 2010ء میں مکمل ہوں گے جبکہ اس کے علاوہ لبرٹی پاور ٹیک، جاپان ایکسپینشن پراجیکٹ اور گرین پاور پراجیکٹ دسمبر 2010ء میں مکمل ہوں گے۔

15/06/2009 20:30:34 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے