اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بارشوں کے باعث بجلی کا شارٹ فال کم ہوگیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2009ء)ملک میں بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی سے بجلی کا شارٹ فال بھی کم ہو گیا ہے ۔اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی کا شارت فال ایک ہزار چار سو بارہ میگاواٹ ہے ۔ملک میں بجلی کی مانگ چودہ ہزار تین سو اسی اور پیداوار بارہ ہزار نو سو اڑسٹھ میگاواٹ ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن چار ہزار چھ سو تیس میگاواٹ ہے ۔جینکوز سے دو ہزار نو سو اڑتالیس،آئی پی پیز سے پانچ ہزار ایک سو انہتر اور رینٹل منصوبوں سے دو سو اکیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے ۔وزارت کے مطابق کراچی مین بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو مختلف اوقات مین پانچ سو پچاس میگاواٹ سے سات سو میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔

15/06/2009 13:32:40 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے