پشاوراورسرحدبھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کاسلسلہ بدستوری جاری ،دن رات کے مختلف اوقات میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی بند کیجاتی ہے ۔کاروکارزندگی مفلوج ہوکررہ گئی:
پشاور()ملک کے دیگرحصوں کی طرح پشاوراورسرحدبھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کاسلسلہ بدستوری جاری ہے ۔جس سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے ۔ پشاوراور سرحد بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچارہوگئے۔دن رات کے مختلف اوقات میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی بند کیجاتی ہے ۔پیسکو کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے برعکس صوبہ سرحدکے بیشتراضلاع میں غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کی جارہی ہے ۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیدنگ کادورانیہ بھی بڑھا دیاگیا ہے پشاورکے علاقوں نشترآباد،گلبہار،بھانہ ماڑی ،صدر،گلبرک،نوتھیہ،خیبربازار،یونیورسٹی ٹاؤن سمیت دیگرکئی علاقوں میں آٹھ گھنٹے بجلی بندکی جاتی ہے ۔پیسکو نے روزانہ چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کیا ہے تاہم اس کے برعکس 8سے 10گھنٹے بجلی بندکی جاتی ہے ۔بجلی کی اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچارہے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کاقیمتی وقت ضائع ہورہا ہے ۔لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں اورمسجدوں میں پانی دستیاب نہیں ۔ایک طرف گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے تودوسری جانب بجلی بھی غائب ہورہی ہے ۔بجلی کی اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سرحدبھر کی صنعتیں بھی تباہ ہوگئیں۔پشاوراورمضافاتی علاقوں سمیت مردان،چارسدہ ،نوشہرہ ،تخت بھائی سمیت دیگر علاقوں میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستوری جاری ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




