UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

سوات آپریشن میں پیشرفت ، صوبائی حکومت کو فوری بحالی وتعمیر نو کا منصوبہ تیار کر کے جمعرات تک پیش کرنے کی ہدایت،تعلیم،بجلی،مواصلات اور صحت کے ڈھانچے کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کا فیصلہ،سہولیات کی بحالی کے بعد بے گھر افراد کو واپسی کا گرین سگنل دیا جائے گا:
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جون ۔2009ء)سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں جاری فوجی آپریشن میں تیزی سے پیشرفت کے بعد سرحد حکومت کو متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے منصوبے کوحتمی شکل دے کر جمعرات تک پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور حکام اس امید کا اظہارکر رہے ہیں کہ آئندہ دو ہفتوں میں اہم پیشرفت ہو سکتی ہے-صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان آف ایکشن کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دی جائے گی جس میں تعلیم‘ صحت اور مواصلات کی سہولتیں فوری طور پر بحال کرنے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے جس کے بعد ان علاقوں کے بے گھر افراد کو واپسی کیلئے گرین سگنل دیا جائے گا-صوبائی حکومت کو اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ دو ہفتے کے دوران صورتحال واضح ہو سکتی ہے-صوبائی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے ان کی واپسی سے قبل سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے -اس مقصد کیلئے صوبائی چیف سیکرٹری جاوید اقبال اور متعلقہ اداروں کے انتظامی سیکرٹری سمیت بجلی‘مواصلات اور تعلیم کے اداروں کے حکام کو متحرک کر دیا گیاہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ جمعرات تک اپنی تجاویز پیش کردیں تاکہ ان کے لئے فنڈز مختص کئے جاسکیں-سب سے زیادہ توجہ سماجی ڈھانچے کی بحالی پر دی جائے گی محکمہ تعلیم سے کہا گیا ہے کہ وہ سکولوں اور اساتذہ کے بارے میں فہرستیں تیار کی جائیں محکمہ صحت متاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولیات بحال کرنے کا منصوبہ تیار کرے-ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ نقصانات کا اندازہ لگانے کی تیاری کرے-صوبائی حکومت سے کہا گیا ہے کہ اس مقصد کیلئے متحرک اور ایماندار افسروں کا تعین کیا جائے-پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو کے حکام نے واضح کیا ہے کہ انہیں سروے کیلئے کم از کم ڈیڑھ ماہ درکار ہو گا جبکہ پی ٹی سی ایل حکام کا موقف ہے کہ بجلی کی بحالی کے بغیر کوئی نظام کام نہیں کر سکتا-صوبائی حکومت نے فوری بنیادوں پر پی ٹی سی ایل کا مسئلہ حل کرنے کیلئے 500 کلو واٹ کے جنریٹر فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے-بحالی منصوبے کے تحت متاثرین کو نرم شرائط پر قرضے بھی دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنی معمول کی زندگی بحال کر سکیں-

01/06/2009 13:11:40 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.