اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر21سو12میگا واٹ ہو گیا:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2009ء)ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر اکیس سو بارہ میگاواٹ ہو گیا ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔اسلام آباد میں وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی پیداوار بارہ ہزار چوراسی میگاواٹ جبکہ مانگ چودہ ہزار ایک سو چھیانوے میگاواٹ ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن چار ہزار چھ سو چونتیس میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دوہزار چار سو اکیانوے میگاواٹ،آئی پی پیز سے دو ہزار سات سو چالیس اور رینٹل منصوبوں سے دو سو انیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو سات سو میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے

27/05/2009 12:18:37 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے