اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

چار دن سے ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی، وزارت پانی و بجلی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 مئی ۔2009ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہونے کے بعد گزشتہ چار دن سے ملک میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی۔ اسلام آباد میں وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بدھ کو ملک میں بجلی کی طلب اور رسد بارہ ہزار دو سو بیالیس میگاواٹ رہی اور ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی جبکہ گزشتہ سال آج کے دن تین ہزار نو سو چھیاسٹھ میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال تھا۔

06/05/2009 19:20:18 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے