بونیر،ڈگر اور سواڑی میں بجلی بحال کردی گئی:
بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون ۔2009ء) بونیر کے علاقوں ڈگر اور سواڑی میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی جبکہ ضلع بھر میں بجلی کی بحالی کا کام پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے جو تاحال جاری ہے۔ ضلع میں آج صبح سات بجے سے شام سات بجے تک وقفہ ہے۔ دیر لوئر کے علاقوں میدان اور چکدرہ میں صبح چھ بجے سے شام آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی ہے۔ کالا داک ، شیرخانی ، شداس میں رات بھر گولہ باری جاری رہی جس سے عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ مالاکنڈ میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




