بجلی کا شارٹ فال تین ہزار دس میگاواٹ تک پہنچ گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی ۔2009ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار دس میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے اور لود شیدنگ کے دورانیے میں اضافے کے باعث عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار گیارہ ہزار نو سو اٹھہتر میگاواٹ جبکہ مانگ چودہ ہزار نو سو اٹھاسی میگاواٹ ہے۔ ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن چار ہزار پینتیس میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار سات سو پندرہ،آئی پی پیز سے پانچ ہزار تیس اور رینٹل منصوبون سے ایک سو اٹھانوے میگاوات بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو تیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




