کوٹلی میں بجلی اورپانی کا بحران شدت اختیار کرگیا:
کوٹلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04جنوری2009 ) کوٹلی میں بجلی اورپانی کا بحران شدت اختیار کرگیا پبلک ہیلتھ اور محکمہ برقیات نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کردیا تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بھی روزانہ بیس گھنٹے کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے کاروباری اوردیگر نظام زندگی کومفلوج کرکے رکھ دیا گزشتہ تین ہفتوں سے بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی بھی معطل محکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلی افسران محکمہ برقیات کو اس کاذمہ دارٹھہراتے ہیں جبکہ عوام پانی کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور جبکہ عوام نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر محکمہ پبلک ہیلتھ اوربرقیات نے اپنی روش نہ بدلی تو ان کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائیگی جس کی تمام ترذمہ داری اسی پرعائد ہوگی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




