ڈیرہ مراد جمالی، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی:
تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ ۔2009ء)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب فرید آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق جمعہ کی دوپہر کو گوٹھ فرید آباد کے مقام پر کھیتوں میں کام کرتے ہوئے تین افراد صادق علی خادم بروہی پر آسمانی بجلی گری جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ان میں سے ایک شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




