بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 28 سو میگاواٹ ہو گیا:
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2009ء) وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہاہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 28 سو میگاواٹ ہو گیا ہے جبکہ کل طلب بڑھ کر پندرہ ہزار 215 میگاواٹ ہو گئی ہے ۔ملک بھر میں ہائیڈرو اور تھرمل ذرائع سے بجلی کی کل پیداوار بارہ ہزار پینتالیس میگاواٹ ہے ۔گزشتہ سال اس روز بجلی کا کل شارٹ فال چار ہزار 366 میگاواٹ تھا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




