اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

صدر زرداری نے بجلی کے بحران کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا، کمیٹی کی رپورٹ پر کے ای ایس سی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع ایوان صدر:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون ۔2009ء) صدر آصف علی زرداری نے کراچی سمیت سندھ میں بجلی کے بحران کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) کی نجکاری واپس لے کر قومی تحویل میں لئے جانے کے متعلق حتمی فیصلہ اس ماہ کے آخر تک کردیا جائے گا۔ ایوان صدر کے قریبی ذرائع کے مطابق دورہ کراچی کے دوران صدر کی جانب سے کے ای ایس سی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مشیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں قائم کمیٹی صدر کی ہدایت کے مطابق اپنی سفارشات 30 یوم میں مکمل کرلے گی ان سفارشات کو اہمیت دی جائے گی جس کی رپورٹ صدر کو پیش کی جائے گی جو کے ای ایس سی کے مستقبل کا حتمی فیصلہ کرینگے۔ ذرائع نے کہا کہ کراچی میں بجلی کا سنگین بحران کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ کے ای ایس سی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی کے رکن متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار کو دوسرے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

19/06/2009 20:14:12 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے