اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پشاورسمیت سرحد بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ،لوڈشیدنگ کے باعث عوام شدید مشکلات میں مبتلا ، بارباربجلی کی بندش سے زیادہ تربرقی آلات ناکارہ ہوگئے:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی ۔2009ء)پشاورسمیت سرحد بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اوربغیر کسی وقفے کے بارباربجلی بند کی جاتی ہے ۔جس کے باعث صنعتی حلقوں سمیت گھریلوں صارفین انتہائی مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں ۔دن رات کے مختلف اوقات میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی بند کیجاتی ہے ۔پیسکو کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے برعکس صوبہ سرحدکے بیشتراضلاع میں غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کی جارہی ہے ۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیدنگ کادورانیہ بھی بڑھا دیاگیا ہے جس کے باعث عوام کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پشاورکے علاقے نشترآباد،گلبہار،بھانہ ماڑی ،صدر،گلبرک،نوتھیہ،خیبربازار،یونیورسٹی ٹاؤن سمیت دیگرکئی علاقوں میں آٹھ گھنٹے بجلی بندکی جاتی ہے ۔پیسکو نے روزانہ چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کیا تھا تاہم اس کے برعکس 8سے 10گھنٹے بجلی بندکی جاتی ہے ۔بجلی کی اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچارہے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کاقیمتی وقت ضائع ہورہا ہے ۔لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں اورمسجدوں میں پانی دستیاب نہیں ۔ایک طرف گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے تودوسری جانب بجلی بھی غائب ہورہی ہے ۔بجلی کی اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سرحدبھر کی صنعتیں بھی تباہ ہوگئیں۔ سرحد میں 2254کارخانے موجود تھے جوامن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث594رہ گئے باقی تما م کے تمام بند ہوگئے ۔پشاوراورمضافاتی علاقوں سمیت مردان،چارسدہ ،نوشہرہ ،تخت بھائی سمیت دیگر علاقوں میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستوری جاری ہے ۔

19/05/2009 13:57:29 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے