اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا بحران قومی مسئلہ ہے،راجہ پرویزاشرف:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جنوری2009)وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران ایک قومی مسئلہ ہے اس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے نہ کہ اس پر سیاست چمکائی جائے۔
اسلام آباد میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور دسمبر دو ہزار نو تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر حامد جاوید کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کو ساٹھ میگاواٹ بجلی کا ریلیف دیا گیا ہے اور اب بھی آٹھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، تاہم حکومت نے یقین دلایا ہے کہ جلد صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔

06/01/2009 15:19:40 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے