بجلی کے بحران پر جلد قابو پالیا جائیگا، گورنر سندھ:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ ۔2009ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ بحلی کے بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا ۔ کراچی میں منعقدہ تقریب میں تاجروں وصنعت کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ وہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور وفاقی وزارت پانی وبجلی سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو آئندہ ہفتے سے کم کیا جائے۔اس موقع پر پاکستان انڈسٹریل فورم کے سربراہ خالد تواب نے گورنر سندھ کو تجویز دی کہ وہ بجلی کے بحران پر وفاقی حکومت کو ہنگامی پیغام بھیجیں بصورت دیگر اس سال کا برآمدی ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




