UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

مردان---15 روز سے بجلی بند ہونے پر یونین کونسل غلہ ڈھیر کے سینکڑوں مشتعل افراد کا مظاہرہ،ڈی پی او مردان کی سربراہی میں پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج‘ناظم سمیت دیگر افرادزخمی و گرفتار:
مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔27اپریل 2009 ء)پندرہ دن سے بجلی کی بندش کے خلاف یونین کونسل غلہ ڈھیر کے سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کی کال پر ناظم کی قیادت میں پشاور اسلام آباد موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا-ڈی پی او مردان اور دیگر افسران کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین پر زبردست لاٹھی چارج کیا شیلنگ اورفائرنگ بھی کی گئی جس سے متعدد افراد زخمی جبکہ ناظم سمیت تین افراد گرفتارہوگئے-تفصیلات کے مطابق ومیرہ مردان کی یونین کونسل غلہ ڈھیر چوکئی اور درجن بھر دیگر دیہات کو پندرہ روز سے مین لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے بجلی بند ہے جس کے خلاف مشتعل عوام کا احتجاجی سلسلہ جاری ہے اور دو دن قبل رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کی قیادت میں ناظم نورگل اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پریس کانفرس میں بجلی بحال نہ ہونے پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے ڈیڈ لائن دی تھی اور بروز پیر موٹروے بند کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے غلہ ڈھیر کے ناظم نورگل کی قیادت میں گاؤں چوکئی کے قریب علاقے کے لوگوں نے اسلام آباد پشاور موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا لیکن ڈی پی او واقف خان اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی جس سے ناظم نورگل اور گل روز کے علاوہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے ناظم نور گل‘صفدر خان اور ارشاد وغیرہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا-

27/04/2009 14:20:43 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.