اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

چار ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کے باعث آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ،راجہ پرویز اشرف:
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2008ء)وفاقی وزیرپانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی پرستتر ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی جو بجلی کے نرخوں میں کمی کے بعد بڑھ کرایک سو سترہ ارب روپے تک پہنچ گئی ہے ۔کراچی میں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیمینار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کے باعث ملک میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ ملک میں دو ہزارنوتک چار ہزارمیگا واٹ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کہ الٹرنیٹ انرجی ڈیویلپمینٹ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں متبادل ذرائع کے منصوبوں پر کام مکمل نہ کرنے والی کمپنیوں کے لیٹر آف انٹرسٹ کینسل کر دیے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ترکی ایک کمپنی رواں سال کے اختتام تک سندھ میں جھمپیر کے مقام پر ہوا سے بجلی کی پیدا وار شروع کر دے گی ۔

17/11/2008 17:10:07 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے