اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارشات حکومت کو بھجوا دی گئیں:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی ۔2009ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارشات حکومت کو بھجوائی ہیں تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت پاور ٹیرف میں اضافہ کرنا نہیں چاہتی تاہم اگر مجبوری ہوئی تو کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداوار اور فروخت میں فرق 185 ارب کا ہے یہی وجہ ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات بھیجی ہیں۔ حالیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 1249 میگاواٹ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جون تا اگست گرمی میں اضافے سے بجلی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے اور بجلی کی ڈیمانڈ پیداوار سے بڑھ جاتی ہے اس لئے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس دوران بجلی کا استعمال کم کریں۔

14/05/2009 14:06:06 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے