اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

عوام پر جولائی اور دسمبرمیں بجلی بم گرانے کاحتمی فیصلہ کر لیا گیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی ۔2009ء) عوام پر جولائی اوردسمبرمیں بجلی بم گرانے کاحتمی فیصلہ کرلیاگیا جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 10فیصداضافہ ہوگا جبکہ دسمبرمیں مزید اضافہ کیاجائیگا اورسبسڈی مکمل طورپر ختم کردی جائے گی حکومت اس وقت 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے غریب گھرانوں کو17.05فیصد سبسڈی دے رہی ہے جو اب ختم کردی جائے گی وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کامقصد ڈسٹری بیوٹیشن کمپنیوں کو خسارے سے باہرنکالناہے کیونکہ سبسڈی ختم کرنے سے یہ کمپنیاں بری طرح متاثرہونگی ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی اورپاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کو اس فیصلے سے آگاہ کردیاگیا ہے پیپکو حکام کاموقف ہے کہ حکومت کی طرف سے 17.05فیصد سبسڈی کے باوجود بجلی کی پیداواری لاگت اور حاصل ہونے والی قیمت میں بہت فرق ہے رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے بھی طے ہواتھاکہ حکومت بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کردی جائے گی۔

26/05/2009 14:19:19 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے