اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی کے بعض علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی،کراچی میں دوگھنٹے تک بجلی بحال کردی جا ئے گی،راجہ پرویز اشرف:
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔18جون 2009 ء)شہر میں پندرہ گھنٹے سے زائد کی طویل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوتا نظر آرہاہے اور مرحلہ وار بجلی کی بحالی کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں گلشن اقبال،گلستان جوہر،ملیر ،لانڈھی،ڈیفنس فیز ون،گزری،سائیٹ اور ہارون آباد میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق بن قاسم تھرمل پاور پلانٹ کے دویونٹ بحال کردیئے گئے ہیں جبکہ نجی پاورپلانٹ سے کچھ دیر میں بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی ۔ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقوں میں مرحلہ وار بجلی فراہم کرنا شروع کردی ہے اور چند گھنٹوں میں شہر بھر میں بجلی بحال کردی جائے گی تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ واپڈا کی جانب سے بجلی کی مکمل فراہمی تک مشکلات کا سامنا رہے گا۔شہر میں گزشتہ شام سات بجے سے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث عوام کوشدید مشکلات کاسامناکرنا پڑرہاہے اور پانی کی فراہمی میں بھی تعطل پیدا ہوگیاہے۔بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں بھی بند ہوگئی ہیں جبکہ پیٹرول پمپوں اور دیگر جگہوں پر کریڈٹ کارڈز سے وصولی روک دی گئی ہے۔جنریٹرز کےلئے پیٹرول کی طلب میں اضافہ کے باعث پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کی بھی کمی واقع ہورہی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرپانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ کراچی میں بہت سے پلانٹس نے کام شروع کردیاہے تاہم ایک بجے تک کراچی میں بجلی بحال ہوجائے گی۔ قومی اسمبلی میں کراچی میں بجلی کے بحران پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بجلی کے بحران پر تشویش ہے اور رات بھر سے گورنر سندھ اوروزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں۔

18/06/2009 10:59:26 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے