ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہوگیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13مئی 2009 ء)ملک میں بجلی کی مانگ میں کمی کے باعث شارٹ فال میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ بارہ سو تینتالیس سے کم ہوکر گیارہ سو ستاسی میگاواٹ رہ گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے دن ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار تین سو دس میگاواٹ جبکہ مانگ تیرہ ہزار چار سو ستانوے میگاواٹ تھی۔وزارت کے مطابق بجلی کے شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




