ملک میں بجلی کی کمی ختم ،ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2009ء)ملک میں بجلی کی کمی ختم ہوگئی ہے اور فی الوقت ملک کے کسی بھی حصہ میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج ملک میں بجلی کی پیدوار اور مانگ بارہ ہزار ایک سو چھیاسی میگاواٹ ہے اس طرح طلب اور رسد برابر ہے جبکہ گزشتہ سال آج کے دن تین ہزار نو سو چھپن میگاواٹ کا شارٹ فال تھا۔ترجمان کاکہنا تھا کہ جب تک بجلی کی دیمانڈاور سپلائی برابر رہے گی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ حکومت ملک میں بجلی کی پیدوار کو بڑھانے اور ملک میں بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




