ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔08جون 2009 ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار دو سو انسٹھ میگاواٹ ہے اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار دو سو بیس میگاواٹ اور مانگ چودہ ہزار چار سو اناسی میگاواٹ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن چار ہزار چار سو ساٹھ میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دوہزار چھ سو پینتالیس، آئی پی پیز سے چار ہزار آٹھ سو اسی اور رینٹل منصوبوں سے دو سو پینتیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں گرمی میں اضافے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




