مردان میں بجلی کا طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری:
مردان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جون 2009 ء) مرکزی حکومت کے واضح ہدایات کے باوجود مردان میں بجلی کا طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری رہاجس کی وجہ سے زندگی مفلوج ہوکررہ گئی متاثرین کو شدید مشکلات کاسامنا خواتین اوربچے پانی کے ایک ایک گھنونٹ کوترس گئے دوسری طرف مچھروں کی بھرمار کی وجہ سے متعدد بچے ملیریا کے بخار میں مبتلا ہوگئے اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے چلڈرن وارڈمیں ایک بیڈ پر تین تین بچے پڑے ہیں جس کا کوئی پرسان حال نہیں متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اس پر توجہ دی جائے اورمتاثرین کو مشکلات سے نکالاجائے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




