اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ گئی،بجلی پیدا کرنے والے10یونٹ بند:
غازی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ ۔2009ء) تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی بجلی کی پیداوار میں بھی کمی کاسامنا کرنا پڑے گا دس یونٹ بند ہوگئے تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت خطرناک ہوگئی ہے آبپاشی اوربجلی کی پیداوار کیلئے 181فٹ بلند پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے ڈیم میں ذخیرہ ختم ہونے کے بعد اب جس طرح ڈیم میں پانی کی آمد ہوگی اسی کے مطابق اخراج ہوگا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1369فٹ پرپہنچ گئی ڈیم میں پانی کی آمد23ہزار3سو کیوسک ہوگئی ہے تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث تربیلا پاورہاؤس میں 14یونٹوں میں سے دس یونٹ میں بجلی کی پیداوار بند ہوگئی ہے صرف چاریونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ذخیرہ ختم ہونے سے مزید یونٹ بھی بند ہونے کا امکان ہے تربیلا ڈیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیم سے ارسا کو زیادہ ڈیمانڈ کی پانی کی فراہمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پانی کاذخیرہ ختم ہوا ہے پی آر او غازی بروتھا پراجیکٹ میرا ترجمان یوسف زئی نے کہا ہے کہ ڈیم سے پانی کا ذخیرہ ختم ہونے سے غازی بروتھا پاور ہاؤس میں بھی بجلی کی پیدامیں کمی واقع ہوگئی جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔

18/03/2009 18:45:21 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے