اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

حکومت ہنگامی بنیادوں پر بجلی کا بحران حل کرنے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم:
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جون ۔2009ء) حکومت ہنگامی بنیادوں پر بجلی کے بحران حل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور حکومت اس بحران کو ترجیحی بنیاد پر ختم کرنے کیلئے مختصر اور طویل مدت کے منصوبوں پر کام کررہی ہے یہ بات وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے توانائی کے عالمی جریدے انرجی اپ ڈیٹ کی تیسری سالگرہ پر اس کے مینیجنگ ایڈیٹر محمد نعیم قریشی کے نام ایک پیغام میں کہی ، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ توانائی کے بحران سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے اور تاجروں اور صنعتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم نئے منصوبوں سے اور توانائی کی بچت سے اس بحران پر ہم آئندہ ایک سال تک قابو پائینگے انہوں نے کہا کہ سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے حکومت نے چھوٹے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس لگانے اور تھر کول کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور دوسری طرف متبادل توانائی کے زرائع پن بجلی گھر اور شمسی توانائی کے استعمال کو بھی فروغ دیا جارہا ہے ، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت مقامی وسائل کے استعمال اور بجلی کی پیداوار سے ماحول پر پڑنے والے اثرات پر بھی نظر رکھے گی انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہورہاہے انہوں نے توانائی کے شعبے میں جدید معلومات ، تحقیقی رپورٹس اور مسائل کو اجاگر کرنے پر انرجی اپ ڈیٹ کے کردار کو سراہا اور اس کے ایڈیٹر محمد نعیم قریشی کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی و اطلاعات کے فروغ میں انر جی اپ ڈیٹ نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔

02/06/2009 18:15:21 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے