واپڈا کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہوگی، سراج الحق:
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل ۔2009ء) جماعت اسلامی سرحد کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ کرپشن ملک کے لئے سنگین خطرہ ہے سرکاری اداروں کی نجکاری کے بجائے انہیں کرپشن سے پاک کیا جائے۔ واپڈا ہاؤس پشاور میں پیغام یونین کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ واپڈا بجلی کے خالص منافع میں سرحد کے بقایاجات ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہوگی اور غریب ملازمین بے روزگار ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی نجکاری نہیں کرنےدی جائے گی۔ واپڈا ملازمین نے نجکاری کے خلاف ریلی نکالی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




